بے سہاروں کو امداد فراہمی کی کوشش میدک میں راشن پیکیج کی تقسیم ، مولانا جاوید حسامی کا خطاب

   

میدک ۔ 28 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفا بیت المال تنظیم اپنے قیام کے روز سے ہی دینی و ملی خدمات انجام دیتے ہوئے یتیموں ، غریبوں ، بیواؤں کے علاوہ معاشرے میں موجود کمزور طبقات کی امداد کرتی آرہی ہے ۔رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی مسلمانوں میں غریبوں کی امداد اور خیرخواہی کا جذبہ بڑھ جاتا ہے ، بعض لوگ غریبوں کی امداد رشن کی صورت میں اپنی زکوٰۃ ادا کرتے ہوئے کرتے ہیں تو بعض راست مالی تعاون کرتے ہیں۔ مولانا محمد جاوید علی حسامی سرپرست اعلیٰ صفا بیت المال شاخ میدک و ناظم مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم میدک نے کرسٹل گارڈنس میدک میں صفاء بیت المال کی جانب سے غریب بے سہارا خاندانوں میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم کے موقع پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر صاحب ثروت مسلمان اپنے مال سے زکوٰۃ نکالتے ہیں ، اس موقع پر 500 راشن کٹس کی تقسیم عمل میں جو فی پیاک 1500 روپئے پر مشتمل تھا جملہ ساتھ لاکھ 50 ہزار روپئے کی مالیت کا اہل خیر حضرات کے تعاون سے تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ذمہ دار صفاء بیت المال کے عہدیدار آصف علی اقبال ، ایم اے رؤف ، حافظ ایم اے جمیل جلیل ، شجیع الدین قابلؔ ، ایم اے رزاق ، ایم اے لطیف ، محمد یوسف ، سید عامر محی الدین ، نمائندہ کونسلر عارف امجد کے علاوہ محمد عارف حسین ، سید صادق ، مجیب الدین کے علاوہ دیگر معززین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔