تاج محل اور آگرہ کے دیگر تاریخی عمارتیں آج سے کھول دی گئیں

,

   

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیانے 16جون سے تاریخی عمارتوں کی دوبارہ کشادگی کے اعلام پرمشتمل ایک سرکولر جاری کیاہے۔


اگرہ۔ ہندوستان میں کویڈ کی محاذ پر کچھ راحت اور معاملات میں بدستور بڑی کمی کے بعد اگرہ میں تاریخی عمارتوں پر گھریلو سیاحوں کے استقبال کی ضلع انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کویڈ19کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کے بعد تاج محل اور دیگر تاریخی عمارتوں میں تمام قسم کے سیاحوں کی آمد پر دوماہ قبل روک لگادیاگیاتھا۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیانے 16جون سے تاریخی عمارتوں کی دوبارہ کشادگی کے اعلام پرمشتمل ایک سرکولر جاری کیاہے۔

اگرہ میں ٹورازم انڈسٹری کے سربراہان نے مذکورہ فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کا استفسار بھی کیا ہے۔

ہوٹل مالکین نے بحران سے باہر آنے کے لئے مذکورہ انڈسٹری کی امداد کے لئے خصوصی پیاکج کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ایک سینئر ہوٹل مالک سریندر شرما نے کہاکہ ”کم سے کم ٹیکسوں او ربرقی بلوں میں میں راحت کے طورپرکچھ تو رعایت دی جانی چاہئے“۔

اگرہ میں ہوٹلیں یاتو بندہے یا جزوی طور پر مارچ2020سے کھلی ہیں۔ کویڈ 19وباء نے ٹروایل او رمیزبانی انڈسٹری کو بر ی طرح متاثر کیاہے‘ جس کی وجہہ سے وہ مسلسل بند کے پیش نظر خصوصی اسکیموں کی مانگ کررہے ہیں۔

حالانکہ کے تاریخی مقامات کی دوبارہ کشادگی کچھ مددگار ثاب ہوگی مگر ہوٹل مالکین کااحساس ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کی دوبارہ بحالی سے کوئی مثبت ردعمل ممکن نہیں ہے


تاج محل سالانہ لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے
وباء سے قبل تاج محل جس کی تعمیر 17ویں صدی میں محبت کی یادگار کے طور پر کی گئی تھی‘ سات ملین سے زائد سیاح کو اپنی طرف راغب کرتا رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اس بات کا اشارہ دیاہے کہ داخلہ کے لئے منظوری سے قبل ضروری احتیاط کی ضرورت ہے۔

بھیڑ جمع نہ ہوجائے اس کا خیال رکھا جائے گا۔ ابتداء میں ان لائن ٹکٹوں کی اجرائی عمل میں ائی گی۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے کویڈ کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کا خیر مقدم ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں محض چھ معاملات درج ہوئے ہیں۔شہر کے صحت انتظامیہ نے کہاکہ شہری اسپتالوں میں مزید سہولتوں فراہم کی گئی ہیں اور دیہی علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔