حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ پیرزادی گوڑہ تالاب سے ایک نوجوان لڑکی کی برہنہ نعش دستیاب ہوئی ۔ اس واقعہ کے سبب علاقہ میں خوف و سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات لڑکی برہنہ حالت میں گھوم رہی تھی جو ایک مندر پہونچی اور مندر سے مورتی اور ساڑی کو لے لیا اور تھوڑی دیر بعد اس کی نعش تالاب سے دستیاب ہوئی ۔ اطلاع کے بعد پولیس نے پیرزادی گوڑہ تالاب پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کو انجام دیا اور لڑکی کی شناخت تیجسوی کی حیثیت سے کرلی گئی جس کی عمر تقریبا 25 سال بتائی گئی ہے ۔ تیجسوی جو یہاں شہر میں اس کی والدہ کے ساتھ رہتی تھی جن کا تعلق وجیا نگرم آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے ۔ لڑکی کے والد وشاکھا اسٹیل پلانٹ میں ملازم بتائے گئے ہیں ۔ لڑکی سابق میں بنگلور میں رہتی تھی اور سافٹ ویر شعبہ میں ملازمت کرچکی ہے۔ع a/b