تاملناڈو کی کابینہ میں گاندھی او رنہرو اسٹالن کو رپورٹ کریں گے

,

   

آر گاندھی اور کے این نہرو بطور منسٹر برائے ہینڈلوم‘ ٹیکسٹائیلس اور میونسپل ایڈمنسٹریشن بالترتیب اسٹالن کو رپورٹ کریں گے۔


چینائی۔نام میں کیا ہے؟ تاملناڈو میں ایک نام ہوسکتا ہے اس با ت کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ کسی کے سیاسی جھکاؤ‘ قوم پرستی کا جذبہ یا پھر ان کے والدین کے کسی فرد کے نظریات سے لگاؤ ہو۔

آزادی کے بعد جنوبی تاملناڈو میں خصوصی طور پر کئی لوگوں کا نام ”بوس“ رکھا گیا جو سبھاش چندر بوس مجاہد آزادی کے نام پر ہے۔اسی طرح مذکورہ ناموں جیسے ”گاندھی“ اور”نہرو“ بھی ریاست میں عام ہے‘جس کا مقصد مقدس مجاہدین جنگ آزادی کے ناموں کی یاد تازہ رکھنا ہے۔

اس کے علاوہ خالص تامل نام ڈراویڈین اور لفٹ تحریک کے قائدین کے ناموں کا بھی چلن عام ہے۔ اسی عنوان کے نام 16ویں تاملناڈو اسمبلی دو ”گاندھی“جس میں سے ایک منسٹر‘ ایک”نہرو“ جو بھی ایک منسٹر ہے اور ایک ”اسٹالن“جو چیف منسٹر ہیں۔

ڈی ایم کے سینئر قائد کے کرونانیدھی (1924-2018)نے اپنے بیٹے کا نام اسٹالن(یکم مارچ1953) کانام سویت حکمران جوزف اسٹالن کے نام پر رکھا ہے جس کی موت5مارچ1953میں ہوئی تھی۔

آر گاندھی اور کے این نہرو بطور منسٹر برائے ہینڈلوم‘ ٹیکسٹائیلس اور میونسپل ایڈمنسٹریشن بالترتیب اسٹالن کو رپورٹ کریں گے۔