سرپورٹاؤن 25 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاؤن منڈل میں تحصیلدار محمد رحیم الدین نے لگ بھگ 40 بی ایل او کے علاوہ عہدے داروں کے ساتھ مل کر SIR فارم کو گھر گھر پہنچ کر ایس ائی ار فارمز کی تقسیم کرتے ہوئے ایس ائی ار فارم کی خانہ پوری سے تفصیلی طور پر شعور بیداری مہم چلائی۔ ایس ائی ار فارم کی خانہ پوری کرنے کے بعد بی ایل او واپس دینے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کے لیے مقامی بی ایل او کے علاوہ تحصیل افس سے ربط پیدا کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔