ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے کوشش کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

   

جگتیال: جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے آنگن واڑیٹیچرس اور ورکرس سے کہا کہ یکم/اکٹوبر تا 30/اکٹوبر تک منعقد کئے جانے والے پوشن ابھیان پروگرام کی کامیابی کے جذبہ کے تحت دیگر ترقیاتی کاموں کی کامیابی کے لئے بھی کوشش کی جائے۔ضلع کلکٹر جی روی نے شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں منعقدہ پوشن ابھیان پروگرام 19_2018 کے ایوارڈس کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے کامیابی کے ساتھ پروگرام کو منعقد کرنے والی اماکا پیٹ،دونتاپور ،شیواجی پیٹ ،جگتیال اور ملیال سے متعلقہ 4 آنگن واڑی ٹیچرز 4 آیا،4اے این ایم،4 آشاورکرس اور 4 سوپر وائیزر س کو بہترین خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ کے ساتھ فی کس 10 ہزار روپئے بھی دیئے گئے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ کم غذائیت کا شکار بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انھیں تغذیہ کی فراہمی کے علاوہ 218 بچوں کو جو بہت ہی کم تغذیہ کے شکار ہیں اور 1018 کم غذائیت کے شکار بچوں کیلئے 1016 آنگن واڑی مدارس میں متوازن غذا کی فراہمی کیلئے نیوٹری گارڈن کا قیام عمل میں لایا گیا۔تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کیلئے تمام عہدیدار مل جل کر کام کریں۔محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے مواضعات کی سطح پر پوشن ابھیان پروگرام سے متعلق شعور بیدار کیا گیا۔57 مواضعات میں نیوٹری گارڈن کا قیام عمل میں لاکر متوازن غذا کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔