ترکاریوں اور پھلوں کے رنگوں کے صحت پر اثرات

   

ہر طرح کے رنگ انسانی موڈ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ اسی طرح سبزیوں، پھلوں، میووں اور جڑی بوٹیوں کے رنگوں میں بھی قدرت نے کئی راز چھپا رکھا ہے جو کسی نہ کسی طرح انسانی جسم اور نفسیاتی صحت اور پوری شخصیت کو متاثرکرتے ہیں۔طبی و غذائی ماہرین کے مطاق رنگ برنگی سبزیوں کے استعمال کا بھی صحت پر مثبت اور منفی اثر پڑتا ہے، کورونا وائرس سے قبل ان رنگوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی لیکن اب صحت کی اہمیت کے پیش نظر اس مطالعہ کی بھی تفصیلات منظرعام پر پیش کی گئی ہیں۔
جامنی رنگ کے پھل اور سبزیاں
مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھانے سے متعلق غذائی ماہرین نیکہا ہے کہ نیلے، جامنی رنگ کے پھل اور سبزیاں صحت کے لیے مفید ہیں، ان میں بلیو بیری، آلوچا اور بینگن شامل ہیں۔ ان پھلوں اور سبزیوں میں یہ رنگ اینتھو سیاننس نامی مادے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ان پھلوں اور سبزیوں میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو متوازن مجموعی صحت اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر جامنی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں کے گودے میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ ناصرف خون کی گردش کو رواں رکھتے ہیں بلکہ خون کے جمنے کے عمل کو بھی روکتے ہیں۔
ہرے رنگ کے پھل اور سبزیاں
ہری سبزیوں میں بروکولی، بند گوبھی اور پالک شامل ہیں، ان میں لیوٹین اور انڈول‘ نامی اجزا ہوتے ہیں جو قرنیے آنکھ کے سفید حصے کو خراب ہونے سے بچاتے اور موتیا سے محفوظ رکھتے ہیں۔(جاری)