ترکی میں 36 مشتبہ افراد گرفتار، گولن سے روابط کا شاخسانہ

   

انقرہ، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے امریکہ میں قیام پذیر اسلامی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے کے الزام میں 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔گولن پر 2016 میں تختہ الٹنے کا الزام ہے ۔ ترک میڈیا نے اس گرفتاری کی اطلاع دی۔مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی پولیس نے بدھ کو 26 صوبوں میں چھاپے مارے ۔ پولیس اب بھی مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔ترکی نے گولن اور ان کے پیروکاروں پر 2016 کے بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا ہے جس میں 251 افراد ہلاک اور تقریبا 2200 افراد زخمی ہوئے ۔ ناکام بغاوت کے بعد سے 50,000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں فوجی اہلکار، سماجی کارکن، صحافی اور استاد شامل ہیں۔ گولن کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں ہزاروں شہریوں پر کارروائی کی گئی ہے ۔ تاہم فتح اللہ گولن نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔