تریپورہ۔ وی ایچ پی ریالی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ او ردوکانات کو نذر آتش کرنے کے واقعات

,

   

اگرتالہ۔ضلع سپریڈنٹ آف پولیس بھانو پاڈا چکربرتی نے کہاکہ پڑوسی بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حالیہ دنوں میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نکالی گئی وشواہندو پریشد کی ریالی کے دوران منگل کی رات کو نارتھ تریپورہ ضلع کے چامتیلا علاقے میں ایک مساجد میں توڑ پھوڑ اور دو وکانات کو نذر آتش کردیاگیا ہے۔

چکر برتی نے کہاکہ مذکورہ تین مکانات اور کچھ ایک دوکانات بتایاجارہا ہے کہ اقلیتی طبقہ کی تھیں‘ راؤ بازار کے قریب میں اس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں حال ہی میں پیش ائے تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وشواہند پریشد کے کارکنوں نے ایک ریالی نکالی تھی۔

ریالی کے دوران لوگوں کے ایک گروپ نے چامتیلا علاقے کی ایک مسجد کے دروازے پر پتھر اؤ کیا‘ ایس پی نے کہاکہ سکیورٹی دستے فوری اس مکان پر پہنچے اورہجوم کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیاتھا

ایک اورپولیس افیسر نے کہاکہ اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واقعہ کی مذکورہ اپوزیشن (سی پی ائی ایم) نے سختی کے ساتھ مذمت کی ہے۔

شر پسندوں کا ایک گروپ ریاست میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے میں سرگرم ہے‘ مذکورہ دائیں بازو پارٹی نے یہ بات کہی اور عوام کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایک اور بیان میں سی پی ائی(ایم) دوکان مالکین کو معقول معاوضہ ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

بی جے پی ترجمان نابیندو بھٹاچاریہ نے کہاکہ انہیں اس واقعہ کاعلم نہیں ہے مگر اس طرح کی کوئی کاروائی ہوتی ہے تو پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی جانی چاہئے