محبوب نگر میں تہنیتی تقریب سے گورنمنٹ وہپ ینم سرینواس ریڈی کا خطاب
محبوب نگر۔ 28 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ وہپ اور محبوب نگر کے رکنِ اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاستِ تلنگانہ میں تعلیم کی ترقی کے لیے انقلابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے یینم سرینواس ریڈی کو کابینہ کا درجہ دیے جانے کے موقع پر پیر کی شب محبوب نگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں پی آر ٹی یو ٹی ایس کے ضلعی صدر جی. مدن موہن یادو، جنرل سیکریٹری جی. سدھاکر ریڈی اور اعزازی صدر وی بچا ریڈی کی قیادت میں منعقدہ تقریب اعزاز میں حکومتی وہپ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر یینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامِ تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لیے ضروری اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی تعلیمی ترقی کے لیے خدمات کو بے حد قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وِپ (کابینہ) کا عہدہ ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔اس موقع پر پی آر ٹی یو ٹی ایس کے ضلعی صدر مدن موہن یادو، جنرل سیکریٹری سدھاکر ریڈی اور اعزازی صدر بچا ریڈی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لیے حکومتی وہپ یینم سرینواس ریڈی کی خدمات قابلِ تحسین اور مثالی ہیں۔ بعد ازاں انہیں شالیں، پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کرکے پرتپاک انداز میں اعزاز سے نوازا گیا۔اس تقریب میں پی آر ٹی یو ٹی ایس کے قائدین تمّا ریڈی، گوپال نائک، ایڈیٹوریل بورڈ ممبر اطہر احمد ، ہریناتھ، اشوینی چندر شیکھر، گوپی کانت، ایلّیا، گانّوجی سرینواس، ونّاڈا سرینواس، مختلف منڈلوں کے ذمہ داران کڈتال سوامی، انجیا، جناردھن، یادیا، ستیہ نارائن، سریکانت یادو، ادئے کمار، راغویندر، وجئے کمار، سرینواس، کرشنا ساگر اور دیگر نے شرکت کی۔