حیدرآباد: ملک کی مختلف ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، کیرالا اور ہماچل پردیش میں برڈ فلو کی وباء پائی جاتی ہے تاہم جنوبی ریاستیں اس وباء سے محفوظ ہیں۔ پولٹری بریڈرس اسوسی ایشن کے صدر و رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ کے علاوہ جنوبی ہند کی ریاستیں اس وباء سے بالکل محفوظ ہیں ۔ ان ریاستوں میں برڈ فلو کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پولٹری صنعت تمام احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔