تلنگانہ سمیت پانچ ریاستوں میں کانگریس حکومت بنارہی ہے۔ راجستھان پردیش کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم بیگ

,

   

جنرل سکریٹری راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر اعظم بیگ نے سیاست ٹی وی سے اپنی خصوصی بات چیت میں دعوی کیاکہ تلنگانہ سمیت پانچ ریاستوں میں کانگریس پارٹی حکومت بنانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ راجستھان میں صدیوں پرانی روایت کو توڑ کر ریاست کی عوام پھر ایک مرتبہ اشوک گہلوٹ کی قیادت والی راجستھان حکومت پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ کانگریس کو اقتدار سونپنے جارہی ہے۔

YouTube video

انہوں نے کہاکہ حکومت راجستھان کی چرنجیوی اسکیم نے ریاست میں ایک عظیم انقلاب برپا کیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ راجستھان سمیت پانچ ریاستوں کی عوام نے کانگریس کی ضمانتوں پر اپنا بھرپور بھروسہ جتایا اورکانگریس پارٹی کو اقتدار سونپنے کا طئے کرلیاہے۔

ڈاکٹراعظم بیگ جوبحیثیت ابزرور تلنگانہ کے پانچ روزہ دوے پر تھے سیاست ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں شروعات کے دنوں میں کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان میں کانٹنے کا مقابلہ لگ رہا تھا مگر صدر کانگریس ملکاراجن کھڑگی‘ کانگریس قائدین راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی کے مسلسل دوروں کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے اور تلنگانہ میں کانگریس کی لہرنہیں بلکہ اب کانگریس کی سونامی چل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام کے ردعمل سے واضح طور پر ظاہر ہورہا ہے کہ تلنگانہ کی عوام کی تبدیلی چاہارہی ہے۔

ڈاکٹر اعظم بیگ نے کہاکہ مدھیہ پردیش‘ میزورم‘ چھتیس گڑھ‘ راجستھان اور تلنگانہ میں بھاری اکثریت سے کانگریس پارٹی حکومت بنانے جارہی ہے اور یہ 2024کے لوک سبھا انتخابات کے فائنل سے قبل کاسیمی فائنل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جو نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولی ہے اب ایسا لگ رہا ہے کہ تلنگانہ کی عوام اس ریاست میں محبت کے شوروم کھولنے جارہی ہے۔

ڈاکٹر اعظم بیگ نے کہاکہ سارے ملک میں فسطائی طاقتوں‘ بالخصوص آر ایس ایس‘ وی ایچ پی‘ بجرنگ دل اور بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے خلاف اگر کھل کر کوئی بات کرتے ہیں تو وہ راہول گاندھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک طرح سے دہشت ماحول پیدا کردیاگیا ہے۔

بے روزگاری عروج پر ہے‘ کسان بھوکا مررہا ہے‘ نفرت کا بازار گرم ہے‘ نوجوان بے روزگار ہیں۔ اس کے عین برعکس کا لا دھن‘ بینک کھاتوں میں 15لاکھ‘ کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے اور عوام کی سخت محنت کی کمائی لوٹ کر لوگ یا تو ملک کے باہر چلے گئے یاپھر بھگادئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ملک اوران پانچ ریاستوں کی عوام جہاں پر اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں نے فیصلہ کرلیاہے کہ اب تبدیلی وقت آگیاہے اور ان اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اقتدار دیکر مرکز سے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کو لوک سبھا انتخابات کے فائنل میں اقتدار سے بیدخل کرنے کا عوام نے من بنالیا ہے۔ڈاکٹر اعظم بیگ نے تلنگانہ میں بھی 80سیٹو ں پر کانگریس کی جیت کا دعوی کیاہے۔