تلنگانہ : مختلف حادثات میں11,822 اموات

   

۔ 8058 نے خود کشی کی ۔ قدرتی آفات و سماوی سے 170 اموات
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں سڑک ۔ ریل اور دوسرے حادثات میں 11,822 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیشنلکرائم ریکارڈس بیورو نے اس کا انکشاف کیا ہے۔ حادثاتی اور خودکشی اموات کی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ جس کے پیش نظر ریاست میں سال 2019 کے بہ نسبت سال 2020 میں حادثات اور اموات کی تعداد گھٹی ہے ۔ ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکشی کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔ تلنگانہ سڑک حادثات ریلوے حادثات، آتشزدگی کے حادثات کے علاوہ دوسرے حادثات میں 11,822 افراد کی موت وقاع ہوئی ہے۔ سال 2019-20 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں پیش آئے 19505 حادثات میں 7219 افراد کی سڑک حادثات میں موت ہوئی ۔ قدرتی آفات سماوی میں 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ریل حادثات میں 337 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے ریکارڈس سے پتہ چلا ہے کہ گذشتہ سال کے بہ نسبت اس سال سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 11 فیصد گھٹ گئی ہے ۔ مختلف وجوہات سے خودکشی کرکے مرنے والوں کی تعداد 8058 بتائی گئی ہے ۔ اس میں خاندانی مسائل سے خودکشی کرنے والوں کی ا کثریت ہے ۔ ن