تلنگانہ میں انجنیئرنگ اور فارمیسی کے 23,000 سیٹ خالی

   

حیدرآباد: انجنیئرنگ ، اگریکلچر اور فارمیسی کے الاٹمنٹ کیلئے آخری مرحلہ کی کارروائی کے بعد ریاست تلنگانہ میں انجنیئرنگ اور فارمیسی کے 23,000 سیٹیں خالی رہ گئی ہیں۔ چہارشنبہ کو اختتام پذیر آخری مرحلہ کے بعد سیٹوں کی تعداد سامنے آئی ۔ گزشتہ سال 19,868 نشستیں خالی ہوئی تھیں لیکن اس سال خالی نشستوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور 23,070 خالی ہیں جبکہ اس سال 70,120 انجنیئرنگ سیٹوں کی پیشکش کی گئی تھی ، صرف 50,844 سیٹیں مکمل ہوگئی ہیں۔ کنوینر ایمسٹ نوین متل نے بتایا کہ آخری مرحلہ میں جملہ 36,308 نشستیں دستیاب تھیں جن میں سے 19,276 انجنیئرنگ، 3,279 بی فارمیسی اور 515 فارم بی نشستیں شامل ہیں ۔ جملہ 23,070 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔ آخری مرحلہ میں جن امیدواروں کو سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں ، وہ 17 نومبر تک ٹیوشن فیس ادا کرسکتے ہیں۔