حیدرآباد، 27 اپریل (یواین آئی) تلنگانہ میں اومیکرون کی نئی شکل کے پہلے معاملہ کا پتہ چلا ہے ۔اس نئی شکل کے معاملات میں نئی دہلی اور امریکہ کے نیویارک میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔ انڈین سارس سی او وی۔2جینومکس کنزورشیم کے ماہرین جینیات نے اس شکل کے پہلے معاملہ کا تلنگانہ میں پتہ چلا یاہے ۔حیدرآباد میں کوویڈ سے مثبت پائے گئے افراد کے نمونے 4اپریل کو جینوم سیکونسنگ کیلئے بھیجے گئے تھے جن کے نتائج کا جی ایس اے آئی ڈی نے پتہ چلایا ہے ۔تلنگانہ اورملک کی دیگر ریاستوں میں پھیلے ہوئے اومیکرون کی شکلوں میں سے بی اے .2.12.1کوویڈ کے انفکشن کے پھیلاو کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ محکمہ صحت کے سینئر عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ آنے والے ہفتوں میں اس کے غالب ہونے کا امکان ہے، تاہم یہ پتہ چلا کہ بی اے .2.12.1شکل اومیکرون کی دیگر شکلوں کے مقابلہ زیادہ شدید نہیں ہے ۔