تلنگانہ میں ایم بی بی ایس؍ بی ڈی ایس داخلے نیٹ ویب کونسلنگ، 8 نومبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ کے رینک کے ذریعہ ویب کونسلنگ میں شرکت کیلئے کے این آر یو ایچ ایس کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے 8 نومبر تک آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ رکھی اس سال ہیلپ لائن سنٹرس پر اسنادات کی تصدیق کرانا نہیں ہے بلکہ تمام اسنادات کو اسکان کرتے ہوئے اپ لوڈ کرنا ہے اور تصدیق بھی آن لائن ہورہی ہے پھر رجسٹرڈ امیدواروں کی فہرست آئے گی اور کالجس کے انتخاب کیلئے ویب آپشن دینا ہوگا۔ ایم اے حمید سے نیٹ امیدوار شام 4 بجے تا 7 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ربط کرسکتے ہیں۔