تلنگانہ میں دو ہفتوں میں کورونا کیسوں میں 8.5 گنا اضافہ

   

یکم ؍ جنوری کے 317 کیس 14 جنوری کو 2707 تک پہونچ گئے
حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں کورونا کیسوں میں دو ہفتوں کے دوران 8.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ نئے سال کے آغاز پر حیدرآباد، میڑچل، ملکاجگری، رنگاریڈی اضلاع تک محدود رہنے والی وبا 14 دنوں کے دوران ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل گئی۔ یکم ؍ جنوری کو ریاست کے 11 اضلاع میں کورونا کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا۔ مزید 19 اضلاع میں اوسطاً تین کیسیس درج ہوئے۔ 14 جنوری کو حیدرآباد، میڑچل، ملکاجگری، رنگاریڈی کے علاوہ ماباقی 30 اضلاع میں اوسطاً 31 کیسیس درج ہوئے۔ دو ہفتوں کے دوران اضلاع میں کورونا کیسیس کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے انتباہ دیا ہیکہ سنکرانتی تہوار کے بعد کورونا کے کیسیس میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ تہوار کیلئے گاؤں جانے اور شہر واپس ہونے والوں کو کورونا کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یکم ؍ جنوری کو ریاست میں کیسوں کی تعداد 317 تھی جو 14 جنوری کو بڑھ کر 2707 تک پہنچ گئی۔ دو ہفتوں میں تلنگانہ کیسوں میں 853 گنااضافہ ہوا ہے۔ کورونا کی مثبت شرح یکم ؍ جنوری کو 1.09 فیصد تھی جو 14 جنوری کو بڑھ کر 3.21 فیصد ہوگئی۔ جی ایچ ایم سی حدود میں یکم جنوری کو کورونا کیس 261 تھے جو 14 جنوری کو بڑھ کر 1778 تک پہنچ گئے ۔ دو ہفتوں میں 681 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ن

تلنگانہ میں کورونا کے 1963 نئے کیس ۔ دو اموات
حیدرآباد 15 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کورونا کے 1963 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور دو اموات کی توثیق ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53,073 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ تازہ کیسوں کے ساتھ ریاست میں ایکٹیو کیس 22,017 ہوگئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 1075 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔