تلنگانہ میں سرکاری ڈگری کالجوں میں نئے کورسس کی پیشکش

,

   

حیدرآباد۔اس تعلیمی سال میں تلنگانہ میں سرکاری ڈگری کالجوں میں نئے کورسس پیشکش کی جائے گی۔اس کا مقصد جن چیزوں کی زیادہ ضرورت ہے ان صلاحیتوں سے طلبہ کو تیار کرنا ہے۔

کئی اسٹوڈنٹس ڈاٹا سائنس اور بزنس انالائیسٹکس کورسس پر اپنی توجہہ مرکوز کئے ہوئے ہیں‘ تلنگانہ میں 26ڈگری کالجوں میں بی ایس سی ڈاٹا سائنس جبکہ ریاست کے 24کالجوں میں بی کام بزنس انالائیسٹکس کی پیشکش کی جائے گی۔

جن کالجوں میں یہ کورسس کی پیشکش کی جارہی ہے ان میں گورنمنٹ سٹی کالج‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن(خود مختار) بیگم پیٹ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج خیر ت آباد‘ ایس آر ایس گورنمنٹ ڈگری جالج‘ کریم نگر اور مذکورہ ایس آر اینڈ بی جی این آر گورنمنٹ ڈگری کالج‘ کھمم کے نام شامل ہیں۔

ہر پروگرام میں 60سیٹیں مقررکی گئی ہیں اور مذکورہ کورسیس میں داخلے ڈگری ان لائن سروسیس تلنگانہ (ڈی او ایس ٹی) کے ذریعہ انجام پائیں گے

۔ان کورسس کے مذکورہ نصاب کو ماہرتعلیمات نے صنعتی ماہرین کے اشتراک سے قطعیت دی ہے

دیگر کورسیس
ڈاٹا سائنس اوربزیں انالائیسٹکس کے علاوہ دیگر کورسس جیسے بی کم ٹیکسیشن اور بی اے افیس مینجمنٹ پروگرام بھی تلنگانہ کے کچھ ڈگری کالجوں میں کورسس متعارف کروائے جائیں گے۔

بی ایس سی سری کلچر اور بی ایس سی فشریز کے بڑھتے مطالبے کے پیشنظر مذکورہ کورسس کو تلنگانہ کے چار ڈگری کالجوں میں موجودہ نصابی سال میں متعارف کروایاجائے گا