تلنگانہ میں کورونا کیسس میں اضافہ ، 1481 نئے کیس درج

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ۔ 1481 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ گزشتہ چار دنوں سے ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد ایک ہزار سے کم تھی لیکن ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1451 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1319 ہوگئی۔ 17916 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 14883 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 40081 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 664 نمونوں کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کیسس کے اعتبار سے سرفہرست ہے جہاں 279 نئے کیس درج کئے گئے ۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 79 ، جگتیال 38 ، جنگاؤں 24 ، کاما ریڈی 58 ، کریم نگر 79 ، کھمم 82 ، محبوب نگر 35 ، محبوب آباد 33 ، منچریال 24 ، میدک 23 ، ملکاجگیری 138 ، ناگر کرنول 27 ، نلگنڈہ 82 ، نرمل 21 ، نظام آباد 32 ، پدا پلی 26 ، سرسلہ 27 ، رنگا ریڈی 111 ، سنگا ریڈی 32 ، سدی پیٹ 34 ، سوریا پیٹ 47 ، ورنگل رورل 24 اور ورنگل اربن میں 45 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔