حیدرآباد:تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 682نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,74,540 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1477ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 761افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,65,367 ہوگئی ہے ۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 7696ہے جن میں 5634مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 55645کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم457نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 58,68,233 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔