تلنگانہ میں 200 سے زائد طبی عملہ کورونا متاثر

   

حیدرآباد۔ 8 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کے پھیلائو سے ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کا متاثر ہونا حکومت کیلئے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ مارچ سے تاحال تقریباً 200 طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوا جن میں ڈاکٹرس، نرسس و پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ میڈیکل اسٹاف کے کئی ٹسٹ ابھی باقی ہیں اور بعض ڈاکٹرس اور نرسس کے ٹسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ مارچ و اپریل کے دوران طبی عملے میں کورونا پھیلائو کا آغاز ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ ہفتے میں واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی میں 50 سے زائد ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کورونا کی زد میں رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 ڈاکٹرس جن میں بعض پروفیسرس بھی ہیں، کورونا کا شکار ہوئے ۔ گریٹر حیدرآباد دومل گوڑہ میں دو خانگی ڈاکٹرس پہلے کورونا متاثر ہوئے بعد میں جیاگوڑہ اور عنبر پیٹ میں ڈاکٹرس شکار ہوئے۔ اس طرح سرکاری دواخانوں میں کورونا کے پھیلائو کا آغاز ہوا۔