تلنگانہ میں 5.4 فیٹ کے نوجوان کی 3.2 فیٹ قد کی لڑکی سے شادی

   

حیدرآباد 22فروری (یواین آئی ) تلنگانہ میں ایک 25 سالہ نوجوان جس کاقد5.4 فیٹ ہے نے 3.2 فیٹ کی لڑکی سے شادی کرلی۔یہ شادی دونوں خاندان کی رضامندی سے انجام پائی ۔ لڑکی والوں نے اس شادی کو بڑے دھوم دھام سے حیدرآباد کے ایک فنکشن ہال میں انجام دیا۔تفصیلات کے مطابق سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان ودیاساگر کے ماں باپ کا انتقال ہونے کے بعد اس کی پرورش بہن کے گھر ہوئی اور اس نے پوسٹ گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرانہ دکان کھول لیا تھا اسی دوران حیدرآباد کے مونڈا مارکیٹ سکندرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ودیاساگر کو اپنی بیٹی دینے کے لئے رضامند ہوگیا جس کاقد3.2 فیٹ ہے ۔ راوالی نامی 22 سالہ لڑکی انجینئرنگ کے آخری سال میں ہے جمعرات کی رات ان دونوں کی شادی مشیرآباد علاقہ کے ایک فنکشن ہال میں دھوم دھام سے انجام دی گئی جس میں دونوں خاندان کے افراد دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے نئے جوڑے کو مبارک باد دی۔لڑکی کے والدین نے دلہے کو گھر جمائی بنانے کا پیشکش کیا جسے دلہے نے قبول کرلیا۔