تلنگانہ : کورونا کے 40 نئے کیس ۔ 7 مائیگرنٹس شامل

,

   

حیدرآباد 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں آج جمعہ کو کورونا کے 40 نئے پازیٹیو کیس پائے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 1454 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں آج 13 افراد کو مختلف دواخانوں سے علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک جملہ 959 افراد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب 461 افراد دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج جو نئے 40 کیس سامنے آئے ہیں ان میں 33 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے بتایا گیا ہے جبکہ سات مائیگرنٹ ورکرس ہیں جو اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے تین اضلاع ایسے ہیں جہاں آج تک کوئی کورونا پازیٹیو کیس نہیں ہوا ہے ۔ ان میں ورنگل ( رورل ) یادادری اور ونپرتی شامل ہیں ۔