گزشتہ دس برسوں میں سرکاری اسکولوں کو نظرانداز کردیا گیا تھا اس لئے محکمہ تعلیم کا قلمدان اپنے پاس رکھا
محبوب نگر اور ونپرتی میں ترقیاتی پروگراموں سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب
محبوب نگر 16 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہم سب کا نشانہ یہ ہونا چاہئے کہ ہمارا ملک بھی چین، جاپان اور جرمنی جیسے ممالک کا مقابلہ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے محبوب نگر کے ڈیوٹی پلی میں کیا۔ چیف منسٹر نے یہاں آئی ٹی پارک میں قائم کردہ کسٹمر کوالیفکیشن پوائنٹ کا افتتاح کیا۔ ماراجا گیگا کوریڈور کا دورہ کرکے شجرکاری میں حصہ لیا۔ انھوں نے کہاکہ راما راجا مقامی نوجوانوں کی قابلیت کو اُبھارتے ہوئے عالمی سطح پر مسابقت کے لئے تیار کررہی ہے۔ راما راجا کو ریاستی حکومت ہر ممکنہ تعاون پیش کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک میں مجموعی قومی پیداوار کا 5 فیصد حصہ تلنگانہ کا ہے۔ اب ہم اس کو 10 فیصد تک کے لئے کوشاں ہیں۔ سال 2034ء تک ریاست کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے اور 2047ء تک تلنگانہ کو ایک ترقی یافتہ مستحکم ریاست میں تبدیل کرنے کوشاں ہے۔ ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے کہاکہ ڈیوٹی پلی میں امر راجا کا قائم کردہ تلنگانہ کے لئے باعث فخر ہے اور ضلع میں صنعتوں کے قیام سے مقامی نوجوانوں کو خاطر خواہ ملازمتیں ملیں گی۔ انھوں نے امر راجا چیرمین کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی ایم ایل اے گورنمنٹ وہپ نے گنگا کوریڈر کے قیام میں بڑی دلچسپی۔ اب ریاست توانائی کے شعبہ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ گورنمنٹ وہپ سرینواس ریڈی نے کہاکہ ڈیوٹی پلی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی اراضیات فراہم کیں۔ تاحال 700 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت فیوچر سٹی کے تحت تقریباً 30 ہزار ایکر پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کا منصوبہ ہے جس سے لاکھوں ملازمتیں نوجوانوں کو ملیں گی۔ تقریب میں ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، محبوب نگر ایم پی ڈی کے ارونا، نگر کرنول ایم پی ملو روی، ایم ایل ایز مدھو سدن ریڈی، ویرلا پلی شنکر، راجیش ریڈی، ڈاکٹر ومشی کرشنا، سابق ایم ایل اے سمپت کمار، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال، سینئر قائد ونود کمار، صدر ضلع کانگریس سنجیو کمار، میئر ممتا سرینواس، لکشمن، یادو، لالائرریز چیرمین نرسمہا ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرمین سکری انیتا، ضلع اولمپک اسوسی ایشن کے این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ، نومنتخب صدر پی وینکٹیش، ڈپٹی میئر ایم سریندر ریڈی و دیگر موجود تھے۔ ونپرتی : تعلیم ہی انسان کی زندگی کو روشن کرتی ہے اور غریبوں کو عزتِ نفس عطا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں سرکاری اسکولوں کو نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی بچے تعلیم سے محروم ہوگئے۔ اسی لیے اقتدار سنبھالتے ہی انہوں نے محکمہ تعلیم کو اپنے پاس رکھا کیونکہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ریاست کا مستقبل کلاس رومز میں تیار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کیا، ضلع ونپرتی کے کوتہ کوٹہ میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے طلبہ کے پْرجوش استقبال کے درمیان سی ایس آر فنڈز سے 1.77 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آئی ٹی و صنعت کے وزیر سری دھر بابو، ایکسائز، سیاحت و ثقافت کے وزیر جوپلی کرشنا راؤ، وزیر برائے مویشی پروری واکٹی سری ہری، ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب صدر جلّیلا چنّا ریڈی اور مقامی رکن اسمبلی جی مدھوسودھن ریڈی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات شاندار انداز میں منعقد کیں. وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 26 ہزار سرکاری اسکولوں میں تقریباً 18 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ 11 ہزار نجی اسکولوں میں 33 لاکھ طلبہ پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل مرحلہ وار حل کر رہی ہے، ترقیات اور تبادلوں کا عمل بھی شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ریاست کے ایک لاکھ اساتذہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تلنگانہ تعلیمی میدان میں قومی سطح پر 35ویں مقام سے 18ویں مقام تک پہنچ گیا ہے۔ اس تقریب میں رکن پارلیمنٹ ملو روی، چیف سیکریٹری سنجے جاجو، ضلع کلکٹر آدرش سوربھی، ایس پی سنیتا ریڈی، مختلف ارکان اسمبلی، عوامی نمائندے، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔