ایک سالہ رپورٹ کی اجرائی ، وزیر کے ٹی آر کے تاثرات
حیدرآباد : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے
’’Telangana’s year of AI-2020 and Beyond‘‘
تلنگانہ سال مصنوعی ذہانت 2020ء سے آگے نامی رپورٹ جاری کی جس میں ریاست تلنگانہ میں مصنوعی ذہانت کے فریم ورک پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ میں ریاست تلنگانہ کے مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانے سے متعلق ویژن کے حصول کے لیے 6 نکاتی طویل حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایک سال قبل تلنگانہ میں اس مشن پر خصوصی توجہ دی تھی اور آج پورے ایک سال بعد اے آئی پروگرام کی کامیابی کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اے آئی کا جو پروگرام بنایا تھا وہ ناصرف کامیاب رہا بلکہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے بھی محفوظ رہا۔ ریاست مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کے ٹی آر کے مطابق ریاستی حکومت T-AIM (تلنگانہ مصنوعی ذہانت مشن) قائم کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت فریم ورک پر عمل آوری کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے اس ضمن میں سال بھر کے دوران 120 پروگرامس کا اہتمام کیا۔ جس میں
INTEL
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
(IIIT)
حیدرآباد، پبلک ہیلتھ فائونڈیشن آف انڈیا
(PHFI)
، سنٹر فار فورتھ جانڈسٹریل ریولوشن
(C4IR)
، ورلڈ اکنامک فورم، ایمزان ویب سرویس
(AWS)، NVIDIA ،
مائیکروسافٹ، ودھوانی اے آئی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
(IIT)
حیدرآباد، پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی
(PJTSAU)
اور دوسرے کئی ادارے حکومت کے شراکت دار رہے۔