تلنگانہ کے عوام چوکس ہو جائیں

   

نلگنڈہ میں ایک شخص کو نئے قانون کے تحت 10 ہزار روپئے جرمانہ
حیدرآباد 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ تلنگانہ میں ابھی نیا موٹر وہیکل قانون لاگو نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک شخص کو نئے قانون کے تحت 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جب پولیس نے حالت نشہ میں ڈرائیونگ کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا ۔ وہ نشہ میں تھا ۔ ولیس نے اسے 10,000 روپئے کا چالان تھمادیا ۔ ریاست میں سابق میں حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 2000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جاتا تھا ۔ اطلاعات کے بموجب نکریکل سنٹر پر اس شخص کو ٹریفک پولیس نے روکا اور وہ نشہ میں ایا گیا ۔ پولیس نے اس کی گاڑی ضبط کرلی اور اسے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نکریکل کی عدالت میںپیش کیا گیا ۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ یہ شخص پہلی مرتبہ حالت نشہ میںپکڑا گیا ہے اس لئے اس پر 10 ہزار روپئے نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ وہ جرمانہ ادا نہیںکرتا ہے تو اسے 15 دن جیل کی سزا بھگتنی ہوگی ۔ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت انتہائی بھاری جرمانوں کا قانون منظور کردیا گیا ہے تاہم تلنگانہ میں ابھی اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری ( ٹرانسپورٹ ) سنیل شرما نے پہلے ہی بتایا تھا کہ حکومت اس قانون کے تحت جرمانوں کی رقم اور طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے اور اسے فوری عمل میں نہیں لایا جائیگا ۔