تلنگانہ کے کتوں میں پھیل رہا ہے ، پاروو وائرس

   

اضلاع نظام آباد اور نلگنڈہ متاثر ، ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی چوکسی
حیدرآباد۔ 20۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کتے عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں ۔ ابھی تک کتے چھوٹے بچوں پر حملہ کررہے تھے ۔ تازہ ترین انکشاف ہوا ہے کہ کتوں میں Parvo virus تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے مقامی لوگوں میں ڈر و خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں کتوں سے پاروو وائرس پھیلنے کے واقعات سامنے آئے ہیں ۔ یکم جنوری سے 15 مارچ تک 87 کتے پاروو وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 15 کتے مر گئے ۔ چھتیس گڑھ کے تمام بلاکس کے ویٹرنری کلینک میں روزانہ 4 سے 5 کیس درج ہو رہے ہیں ۔ ان میں سے زیادہ تر پالتو کتے ہیں جو تشویشناک ہے ۔ تلنگانہ اضلاع نظام آباد اور نلگنڈہ میں بھی پاروو وائرس کے کیس منظر عام پر آئے ہیں جانوروں کے ڈاکٹرس نے بتایا کہ ضلع نلگنڈہ کے پداپور منڈل کے حدود پلتی تانڈہ میں 70 سے زیادہ کتے وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ وائرس سے متاثرہ کتوں میں چھالے ، زحم ، خون اور پیپ وغیرہ دیکھا جارہا ہے ۔ متاثرہ کتوں کو مچھروں کو کاٹنے اور وہی مچھر انسانوں کو کاٹنے پر بہت سے لوگ وائرل بخار اور جسم درد سے متاثر ہورہے ہیں ۔۔ 2