تلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا آج چیف جسٹس آف انڈیا سنگ بنیاد رکھیں گے

   

حیدرآباد/26مارچ، ( سیاست نیوز) چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 27 مارچ شام 5;30 بجے راجندر نگر میں تلنگانہ ہائیکورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت نے اگریکلچر یونیورسٹی سے متصل 100 ایکر اراضی ہائی کورٹ کی تعمیر کیلئے الاٹ کی ۔ چیف جسٹس چہارشنبہ کو تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور تلنگانہ ہائیکورٹ ججس شرکت کریں گے۔ رجسٹرار تلنگانہ ہائی کورٹ نے افتتاحی تقریب کے بارے میں ججس اور ایڈوکیٹس کو اطلاع دی ہے۔ ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن سے جاری شناختی کارڈ کے ذریعہ تقریب میں وکلاء شرکت کر پائیں گے۔1