تلگو فلم ڈائرکٹر پوری جگناتھ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد۔ /31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے عہدیداروں نے تلگو فلموں کے مشہور ڈائرکٹر پوری جگناتھ سے سنسنی خیز ڈرگس اسمگلنگ کیس میں تفتیش کی جو تقریباً 10 گھنٹوں تک جاری رہی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ٹالی ووڈ سے وابستہ مشہور شخصیتوں کا تعلق کہیں بین الاقوامی ڈرگس مافیا سے تو نہیں۔ آج پوری جگناتھ سے ان کے بینک کھاتوں کے علاوہ دیگر تفصیلات حاصل کی گئیں۔ واضح رہے کہ چار سال قبل منظر عام پر آنے والے ڈرگس مافیا کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ٹالی ووڈ کی مشہور شخصیتوں بشمول پوری جگناتھ، اداکارہ رکول پریت سنگھ ، روی تیجا، رانا دگواٹی اور دیگر کو سمن جاری کرتے ہوئے تفتیش کیلئے طلب کیا تھا۔B