تل کے چھوٹے دانوں میں بڑے فائدے

   

حیدرآباد ۔غذائی ماہرین کے مطابق تل کے چھوٹے چھوٹے بیجوں میں قدرت نے بھر پورصحت کا خزانہ چھپا رکھا ہے، ان کا استعمال خصوصاً خواتین کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، تِلوں میں متعدد وٹامنز، منرلز، قدرتی روغن اور دیگر اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی6، فولیٹ اور پروٹین پایا جاتا ہے۔تِلوں کے استعمال سے میں انسان شوگر، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلِد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں سے بچ جا تا ہے، تل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء جسم سے مضر صحت مادوں کو بھی نکال دیتے ہیں۔