تمام آنگن واڑی مراکز کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

   

سوریاپیٹ میں منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر اموئے کمار کا خطاب
سوریاپیٹ /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سوریاپیٹ کے تمام آنگن واڑی مراکز پر بہترین سہولیات فراہم کرنے ریاستی وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار کی صدارت میں سمنگالی فنکشن ہال میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ریاستی وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی تھے ۔ اس پروگرام میں ان کے ہمراہ رکن اسمبلی گاواری کیشور کمار کے ساتھ مل کر متعلقہ افراد کو چیکس حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کی ترقی میں عوام اور عہدیداران کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضلع سوریاپیٹ میں 1209 آنگن واڑی مراکز موجود ہیں اور ہر آنگن واڑی مرکز پر بچوں کیلئے بنیادی سہولیات جیسے صاف پینے کے پانی کی سربراہی ، برقی سربراہی ، کھانے کیلئے پلیٹس ، پینے کیلئے گلاس کا انتظام کرنے کا متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ ریاستی وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاست میں پہلی بار آنگن واڑی مراکز پر بائیو میٹرک نظام کو عمل میں لایا گیا اور منڈل فیڈریشن کیلئے 5 عمارات کی منظوری دی گئی اور کہا کہ ضلع کی ترقی میں عہدیداران کا تعاون اور عہدیداران کا کردار اہم ہے اور نئی اسکیموں اور طریقوں پر عمل کرکے نئے اضلاع کو ترقی کی طرف گامزن کرنے متعلقہ حکام کو ہدایت دی اور عوام کی زندگی کو پر آسائش اور آرام دہ بنانے کیلئے کہا ۔ ریاستی وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی کے ہاتھوں معذوروں میں تین پہیہ سائیکل ، ویل چیر کی تقسیم کو عمل میں لایا گیا ۔ اسی طرح 62 افراد میں سلائی مشین کی تقسیم کی گئی اور شہر میں کچرے کی صاف صفائی کے انتظامات کرنے متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو آفیسر پی چندریا ، ڈی آر ڈی او کرن کمار ، ماہر حیوانات ، وینو منوہر ، سی پی او ٹی اشوک ، ڈی اے او جیوترمی و بی سی فلاح و بہبود آفیسر جیوتی آنگن واڑی عہدیداران اور عوامی نمائندے موجود تھے ۔