تمباکو کے مضر اثرات پر کیر ہاسپٹلس میں شعور بیداری پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ’ ورلڈ نو ٹوباکو ڈے ‘ کے موقع پر 31 مئی کو کیرہاسپٹلس ہائی ٹیک سٹی کی جانب سے تمباکو کے مضر اثرات پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں تقریبا 250 لوگوں نے حصہ لیا ۔ بیداری پروگرام کا افتتاح ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر روی کرن نے مشہور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر بابو ، ڈاکٹر این سیلاجہ ، سرجیکل آنکولوجسٹ ، ڈاکٹر ستیش پوار ، ڈاکٹر دیپک کی موجودگی میں کیا ۔ اس پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد ، کیر ہاسپٹلس کے سینئیر ڈاکٹرس ، نرسنگ اسٹوڈنٹس ، اسکول چلڈرن نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر روی کرن نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے دنیا میں 60 لاکھ لوگوں کی اسموکنگ کے باعث موتی ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں اسموکنگ کے باعث ہونے والی اموات زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پان اور گٹکا کا استعمال بھی خطرناک ہے ۔۔