تملی سائی سندراراجن حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمانی حلقوں کی انچارج

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ مئی (سیاست نیوز) ریاستی بی جے پی نے تلنگانہ کی سابق گورنر اور ساؤتھ چنائی کی بی جے پی امیدوار ڈاکٹر تملی سائی سندرا راجن کو حیدرآباد و سکندرآباد پارلیمانی حلقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے انچارج بنایا ہے۔ اگرچہ وہ اسٹار کمپینر ہیں تاہم وہ حیدرآباد و سکندرآباد حلقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔