چینائی : تمل ناڈو میں رات کے وقت ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل-کوئمبٹور چیرن ایکسپریس کے روانہ ہونے کے بعد ڈبے انجن سے الگ ہوگئے لیکن چوکس لوکو پائلٹ نے اسے دیکھ لیا اور ٹرین کو روک دیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔سدرن ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سینٹرل اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور تقریباً 30 منٹ کے بعد جب یہ تروولور اسٹیشن پر پہنچی تو ایک لوکو پائلٹ نے دیکھا کہ ایس 7 اورایس 8 کو جوڑنے والا ایک کوچ انجن سے الگ ہوگیا۔ اس کے بعد اس نے فوراً ٹرین روک دی۔جس کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ریلوے حکام کے کوچ کو انجن سے دوبارہ جوڑنے کے بعد ٹرین کوئمبٹور کے لیے روانہ ہوئی۔