’تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئی بات نہیں۔ تم کسی غیر کو چاہوگے تو مشکل ہوگی‘ :شیوپال یادو

,

   

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے فلمی گانے کے دو مصرعوں کے ذریعہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر طنز کستے ہوئے کہا ’’تم اگر مجھ کو نا چاہو تو کوئی بات نہیں۔ تم کسی غیر کو چاہوگے تو مشکل ہوگی‘‘۔ شیوپال یادو نے سنیچر کی رات اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر کے رام لیلا میدان میں منعقد آل انڈیا کوی سمیلن (مشاعرہ)کا افتتاح کرتے ہوئے بلواسطہ طور پر ان سماج وادیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو مبینہ طور پر اسمبلی انتخابات میں انہیں شکست سے دو چار کرنے کی منظم سازش کررہے تھے۔

یادو کادعوی ہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ان کو ہرانے کے لئے بڑے پیمانے پر شازش کی گئی لیکن عوام نے انہیں سرماتھے لگا کر پھر سے جیت دلاکراسمبلی بھیجا۔ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہاں کے لوگوں نے ہمارے خاندان کو بہت اونچائیوں پر پہنچایا ہے۔ ہمارے بھائی نیتا جی ملائم سنگھ یادو سات بار رکن اسمبلی اور چار بار رکن پارلیمان رہے ہیں۔ یہ سب نیتا جی ملائم سنگھ کا حلقے کے عوام سے لگاؤ اور ان کی لگن کی وجہ سے ممکن ہوا۔ 1996 سے مجھے یہاں کی عوام نے لگاتا چار بار رکن اسمبلی بنایا اور اس وقت بھی میں رکن اسمبلی ہوں۔

شیوپال نے کہا ’’آپ نے مجھے 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت دلا کر اعزاز دینے کا کام کیا اور میرے مخالفین کے منصوبوں پر پانی پھیرا۔ میرا دل ہر وقت جسونت نگر میں ہی رہتا ہے۔میں بلائے۔بن بلائے یہاں آتا رہتا ہوں۔ یہاں کی عوام سے ہمارا رشتہ ’عاشق۔معشوق‘ جیسا ہے۔ آپ لوگ میرے اپنے ہیں۔ نیتا جی اور میں کبھی نہیں بھولیں گے۔ شیوپال سنگھ یہ کہنے سے بھی نہیں چوکے کہ اپنوں کا احترام کرنے سے ترقی اور گھمنڈ کرنے سے زوال ہوتا ہے۔