توہم پرستی نے لی معصوم کی جانچار افرادکو جیل

   

امیٹھی : اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے جامو علاقے میں تانترک کے کہنے پر سوتیلی ماں کے ذریعہ چار سالی معصوم کی بلی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریندر کمار نے بدھ کو بتایا کہ متوفی کی سوتیلی ماں نے اپنے والدین و ایک تانترک دیارام یادو کے ساتھ مل کر بچے کی بلی چڑھا دی تھی۔ اس میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ واقعہ میں جو حقائق نکل کر سامنے آئے ہیں اس میں سوتیلی ماں رینو کے یہاں بچے کی پیدائش نہیں ہورہی تھی۔ تانترک دیا رام یادو نے بتایا کہ اگر کسی بچے کی بلی چڑھا دی جائے تو اس کا گود بھر جائے گا۔