تین افراد بشمول ایک روڈی شیٹر گرفتار، ہیروئن ضبط

   

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون پولیس نے تین افراد بشمول ایک روڈی شیٹر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 7 گرام ہیروئن کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 28سالہ مان سنگھ بٹالہ ساکن سنتوش نگر کالونی ، مہدی پٹنم جو گڈی ملکاپور علاقہ کا روڈی شیٹر بتایا گیا ہے کہ علاوہ اس کے ساتھیوں 26 سالہ سید عبید ساکن اکبر پورہ ٹولی چوکی اور 30 سالہ بشیر حسین ساکن سردار باغ لنگر حوض کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان گرفتار افراد کے قبضہ سے 7 گرام ہیروئن اور تین سیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مان سنگھ نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی شبیر اور عبید اس کے بچپن کے ساتھی ہیں ۔ مان سنگھ کی ملاقات بنگلورو میں ایک نائجریائی باشندے سے ہوئی جو منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔ مان سنگھ نے اس سے منشیات حاصل کرتے ہوئے اپنے بچپن کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حیدرآباد میں فروخت کرنا چاہتا تھا ۔ ریتی باؤلی علاقہ سے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع