تین ریاستوں میں چیف منسٹران پر جاری تذبذب کے پیش نظر بی جے پی نے مرکزی ابزرورس کا کیا تقرر

,

   

اس ہفتہ کے اختتام تک راجستھان’مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے نئے چیف منسٹران کے ناموں کا اعلان کردیاجائے گا


نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ او رچھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے نتائج برآمد ہوکر پانچ دونوں کاعرصہ گذر چکا ہے‘ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے جمعہ کے روزمذکورہ ریاست میں مقننہ پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لئے سنٹرل ابزرورس کے نام دئے ہیں‘ اے این ائی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک نئے چیف منسٹران کے ناموں کو قطعیت دینے کے لئے پارٹی نے یہ اقدام اٹھایاہے۔

راجستھان کے ابزروس کے لئے پارٹی کے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ‘ ونود تاوڑے‘ اورسروج پانڈے کے نام دئے ہیں

https://x.com/ANI/status/1733001795717448034?s=20

مدھیہ پردیش کے لئے پارٹی نے ہریانہ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر‘ کے لکشمن او رآشالاکار کا تقرر عمل میں لایاہے۔ چھتیس گڑھ میں یونین منسٹران ارجن مونڈا‘ سربانندا سونوال ا ور دوشت گوتم کا بطور ابزرور تقرر عمل میں لایاہے۔

بی جے پی کے ایک نامعلوم لیڈر نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ مذکورہ ابزروس متعلقہ ریاستوں کا دورہ کریں گے تاکہ نو منتخبہ اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقاتیں کریں اور وہاں پر مستقبل کے چیف منسٹران کا نام دیاجائے گا۔پی ٹی ائی کے مطابق انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹرکے انتخاب کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔

پارٹی نئے چیف منسٹران کے انتخاب میں سماجی‘ علاقائی‘ گورننس اور تنظیمی مفادات کو پیش نظر رکھے گی۔

بی جے پی نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کواقتدار سے بیدخل کیااور مدھیہ پردیش میں تاریخ کامیابی کے ذریعہ اپنے اقتدار کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے ہندی بولی جانے والی ریاستوں میں بھگوا پارٹی کو 2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنے مستحکم موقف کو پیش کرنے کا ایک موقع ملا گیاہے۔

چھتیس گڑھ میں واضح اکثریت کے ساتھ 90سیٹوں میں سے بی جے پی نے 54سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے وہیں کانگریس نے 35سیٹوں پر اپنا قبضہ جمایاہے۔ راجستھان میں بھگوا پارٹی نے 199سیٹوں میں سے 115پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت تشکیل دے رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں 230ممبرس کی اسمبلی میں بی جے پی نے 163سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ تاہم تلنگانہ کے 119ممبرس کی اسمبلی میں بی جے پی محض 8تک سمٹ گئی وہیں چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت بی آر ایس پارٹی کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے کانگریس نے اپنا قبضہ جمالیاہے۔

جمعرات کے روز تلنگانہ کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے حلف لیا ہے۔