ثبوت جمع کئے جارہے تھے : سی بی آئی

   

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او-ایم ڈی چندا کوچر، ان کے شوہر دیپک کوچر اور ویڈیوکان گروپ کے ایم ڈی وی این کو گرفتار کیا ہے ، لون فراڈ کیس کے سلسلے میں دھوت کی کارروائی نے یہ سوال بھی اٹھائے ہیں کہ ایجنسی کو اس معاملے میں گرفتار کرنے میں تقریباً پانچ سال کیوں لگے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 22 جنوری 2019 کو ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ ابتدائی تفتیش (پی ای) 8 دسمبر 2017 کو شروع کی گئی تھی۔ اس پر سی بی آئی کے ذرائع نے کہا ہے کہ وہ ثبوت اکٹھا کررہے تھے ۔