جادھو کے دوستوں کا ٹی شرٹس پہن کر اظہارمسرت

,

   

نئی دہلی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن جادھو کیس میں فیصلہ سنائے جانے سے قبل جادھو کے دوستوں نے ’’ہندوستان کلبھوشن کے ساتھ‘‘ نعرے اور تصویر والی ٹی شرٹس کو پہن کر اس کیس کے فیصلہ کا انتظار کیا تھا۔ جیسے ہی فیصلہ ہندوستان کے حق میں ہوا، دوستوں نے اظہارمسرت کیا اور پوجا پاٹ بھی انجام دی۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں ہندوستان نے جادھو کو سزائے موت دینے پاکستان کی رولنگ کو چیلنج کیا تھا۔