جاریہ سال کے اواخر تک ویکسین بنالی جائے گی: مرکزی وزیر صحت۔ ہندوستان میں کوویڈ۔19 کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ہندوستان جاریہ سال کے اواخر کورونا وائرس کی ویکسین بنالے گا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر حالات بہتر ہوں تو ہندوستان 2020 ء کے اواخر تک کورونا وائرس کی ویکسین بنالے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کوویڈ۔19 کے معاملات کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے۔ صرف ہفتہ کے روز 67,878کیسس سامنے آئے ہیں جبکہ جبکہ جملہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح تقریبا 75 فیصد ہوگئی ہے اور دن بہ دن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ شرح اموات 1.87 ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے۔