جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ستاونِ سالانہ اجلاس کا انعقاد علماء کرام کے خطابات اور نتائج کا اعلان

,

   

طلبہ کی محنتوں کو سراہنے اور ان کی سال بھر کی کارکردگی کے نتائج کو پیش کرنے کے لیے آج 25 شعبان المعظم 1440ھ مطابق یکم مئی 2019ء بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے زیر صدارت صدر جامعہ مولانا محمد اقبال ملا ندوی مدظلہ جامعہ آباد میں سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا، محفل کا آغاز جعفر زیان شریف کی خوش الحان تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ اصغر احمد صدیقی نے نعتیہ کلام سے محفل کو رونق بخشی ۔

رکن شوری مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی نے حاضرین کی خڈمت میں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے طلبہ کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

استاد جامعہ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے علماء کی ذمہ داری یاددلاتے ہوئے فرمایا کہ وہ دینی تعلیمات کو فروغ دیں، جو ذمہ داری ان کے سپرد کی گئی ہے اس کو آگے بڑھانے کے لیے نئی نسل کو تیار کریں ، نیز فرمایا کہ مداراس کا مقصد ہی یہی ہے کہ لوگوں میں دین کی سمجھ بوجھ پیدا کریں، علمی، عملی اور فکری طور پر ایسے علماء کو تیار کریں جو دین کی فکروں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں، مولانا نے سرپرستوں سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ اللہ نے آپ کی اولاد کو دین کے لیے منتخب کیا ہے یہ آپ پر اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، آپ بچپن سے ہی ان کے اندر دینی فکر کو پیوست کریں، دین کے لیے ان کو فارغ کریں، تاکہ وہ ان شاء اللہ قوم کے رہنام اور قائد بن کر ابھریں، اگر ہم مدارس کے نظام پر کامل اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کو یکسو کریں گے، اساتذہ و ذمہ داران کا تعاون کرتے ہوئے ان کی صحیح فکر کریں گے تو اس کے نتائج بھی سو فیصد برآمد ہوں گے، اور اگر ان کو دوسری نوعیتوں کی مشغولیات میں منہمک کرتے ہوئے ان سے اچھے نتائج کی امید خام خیالی ہے۔

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے سال رواں کی مکمل رپورٹ پیش کرتے ہوئے جملہ محسنین و معاونین اور اساتذۂ کرام کے حق میں کلمات تشکر پیش کیے، اور ذمہ داران جامعہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے بانیان جامعہ کے حق میں دعاء خیر فرمائی اور ممتاز طلبہ اور ان کے سرپرستوں کی ہمت افزائی فرمائی۔ اخیر میں جملہ مکاتب اور جامعہ آباد کا مجموعی نتیجہ پیش کیا۔

اس موقع پر ناظم جامعہ ماسٹر شفیع شہ بندری ، نائب ناظم جامعہ مولانا طلحہ رکن الدین ندوی، رکن شوریٰ مولانا عبدالعلیم قاسمی وغیرہم نے اپنے تاثرات میں طلبہ و سرپرستوں کو مفید نصیحتیں کیں، اور جامعہ کا ہر طرح سے تعاون کرتے رہنے کی درخواست کی۔

اخیر میں استاد جامعہ مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے شعبۂ عالیہ اور حفظ کے اور صدر مدرس شعبۂ ثانویہ مولانا عبدالسمیع آرمار ندوی نے ثانویہ کے نتائج کو پیش کیا۔واضح رہے کہ اس محفل کی نظامت استاد جامعہ مولانا عبداالمحیط خطیب ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ صدر جامعہ مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا پر قبل از ظہر محفل کا اختتام ہوا۔

اس محفل میں طلبہ و سرپرستوں کے علاوہ شہر و اطراف سے تشریف لانے والوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔

سال رواں کے نتائج:

مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار %93

مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی%95

مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے %96

مکتب جامعہ اسلامیہ بدریہ کالونی %100

 شعبۂ ثانویہ جامعہ آباد %74

شعبۂ عالیہ جامعہ آباد %84

شعبۂ حفظ جامعہ آباد %90

پورے جامعہ میں اول آنے والے طلبہ

شعبۂ عالیہ میں اول : قتادہ بن محمد طلحہ رکن الدین %97.4

دوم : عبدالبر بن محمد اسامہ صدیقی %97.18

سوم: محمد دانش بن محمد غوث شنگیٹی %96.03

خصوصی درجات میں اول: سید احمد سید زبیر علی اکبرا %95.66

شعبۂ ثانویہ میں اول: حمزہ بن عبدالباری ڈی ایف %99.62

دوم: عدنان احمد بن محمد امین عجائب %99.52

سوم: ودودالحی بن محمد یوسف مولوی %99

شعبۂ حفظ میں اول: فیحان بن محمد نعیم قمری %99.5

دوم: مولوی جعفر صوان بن محمد صادق رکن الدین %98.14

سوم: بلال احمد بن عبدالجلیل رکن الدین %89.14

علاقات عامہ

جامعہ اسلامیہ بھٹکل

02/05/2019