نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12 ریسرچ اسکالرز کو لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پرائم منسٹر ریسرچ فیلوشپ سے نوازا گیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہے۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ جامعہ ہمیشہ تحقیق، معیار اور طلبہ کی بھلائی کے لیے کوشاں ہے اور اپنے طلبہ کو عظیم بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کارکردگی اعلیٰ معیار کی تحقیق پر یونیورسٹی کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے اور مجھے خاص طور پر خوشی ہے کہ 12 میں سے چھ لڑکیاں ہیں۔ پی ایم آر ایف کے کوآرڈینیٹر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ ان محققین میں سے ہر ایک کو پہلے دو سال کے لیے 70,000 روپے، تیسرے سال 75,000 روپے، چوتھے اور پانچویں سال 80,000 روپے کی فیلوشپ دی جائے گی۔
پچھلے سال دسمبر 2020 کی ڈرائیو کی لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت پی ایم آر ایف کے لیے چھ ریسرچ اسکالرز کا انتخاب کیا گیا تھا۔سال 19۔2018 کے بجٹ میں اعلان کردہ پی ایم آر ایف کو ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مئی کے لیے اس اسکیم کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ میں میں یہ شامل ہیں۔