جامع مسجد چوک میں آج اعظم کانفرنس

   

علامہ محمد احمد رضا منظری و علامہ سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی و دیگر کے خطابات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (راست) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام شہید اعظم کانفرنس و 19 اگست بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک ، چارمینار مقرر ہے ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی ) و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی سرپرستی مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، صدارت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقرر علامہ محمد احمد رضا منظری (بریلی شریف) نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ نیز مقامی علماء کرام ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی، مولانا محمد اقبال احمد رضوی الق ادری، مفتی منور حسین اشرفی ، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) کے خطابات ہوں گے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ و بارگاہ امام حسینؓ میں ہدایہ نعت و منقبت پیش کریں گے ۔ اس کانفرنس میں اہلبیت اطہار کی فضیلت ، امام حسینؓ کا میدان کربلا میں عظیم خطبہ و امت کے نام پیغام ، دشمنان امام حسینؓ کا انجام 72 جانثاران امام حسینؓ کی قربانیاں ، بعد از شہادت کے واقعات پر بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔