جانیں کورونا وائرس کے 11علامات

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): دنیا بھر میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک نئے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1 کروڑ 86ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں جبکہ ہندوستان میں 5 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ عوام کو گھروں میں رہنے، ماسک لگانے اور ہجومی مقامات سے بچنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ ایک امریکی حفاظت صحت ایجنسی سنٹرس فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریویشن (سی ڈی سی) نے کوویڈ۔19 کے 11 علامات بتائے ہیں۔ ان علامات میں جاڑا، بخار۔ کھانسی۔ سانس لینے میں دشواری۔ بدن درد۔ سر درد۔ کسی چیز کا ذائقہ یا بو میں کمی۔ گلے کی سوزش۔ ناک بہنا۔ قئے ہونا۔ تھکاوٹ اور اسہال ہونا شامل ہیں۔

سی ڈی سی نے مشورہ دیا کہ جس کسی کو بھی ان علامات میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہوں تو اسے فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔سی ڈی سی نے مزید بتایا کہ ضعیف العمر افراد یا بیمار افراد اس وائرس سے جلد متاثر ہوسکتے ہیں۔ وہ افراد بھی جو دل کی بیماریوں، پھیپھڑوں کا عارضہ میں مبتلا ہوں، ذیابطیس کے مریض بھی اس وائرس سے جلد متاثر نے کے امکانات ہیں۔