جاپانی طرز کے فرائیڈ نوڈلز اور سبزیاں

   

اجزا: تل کا تیل دو کھانے کے چمچہ، لہسن کا جواکوٹ لیں ایک عدد، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، پیاز ایک عددچھوٹے سائز کی، باریک کاٹ لیں، نمک حسب ذائقہ، گاجرباریک کاٹ لیںایک عدد، مشرومزسلائس کر لیں 4تا8عدد، تازی میتھی ایک کپ، میگی نوڈلز پیکٹ سویا سوس دو کھانے کے چمچہ، ادرک کا عرق تین کھانے کے چمچہ، مونگ پھلی بھنی ہوئی دو کھانے کے چمچے، ہری پیاز ایک کھانے کا چمچہ۔ باریک سلائس کی ہوئی
ترکیب:ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں لہسن، ادرک ڈال کر ایکمنٹ کیلئے بھون لیں۔اس کے بعد اس میں پیاز اورنمک شامل کر کے بھونیں۔اب تھوڑا پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں گاجر، مشرومز ڈال کر 3تا5منٹ کے ہلکی آنچ پر پکائیں اور جب گاجر گل جائے تو اس میں نوڈلز ، میتھی اور ہری پیاز شامل کر لیں۔ڈھک کر تینمنٹ کیلئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب نوڈلز پک جائیں تو اس میں سویا سوس اور ادرک کا عرق ڈال کر مکس کر لیں۔سرونگ کے وقت اس پر بھنی ہوئی مونگ پھلیاں اور ہری پیاز ڈال کر سرو کر یں۔