جاپان دنیا کا بااثر پاسپورٹ‘ پاکستان چوتھے نمبر پر۔ انڈیا کا موقف کیا ہے ذرا دیکھیں

,

   

سال2020میں ہندوستان 84سے دونمبر نیچے آیا ہے‘ موریشیائی اور تاجکستان کے ساتھ اسی مقام پر پہنچا۔ انڈیکس کے مطابق58ممالک میں ہندوستانی ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں
نئی دہلی۔مذکورہ ہینلی پاسپورٹ انڈیکس جو وقتا فوقتا دنیا کے بیشتر ٹرویل فرینڈلی پاسپورٹ کا جائزہ لیتا ہے نے دہی کے پہلی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس انڈیکس میں جاپاں کو دنیا کے بااثر پاسپورٹ کے زمرے میں شامل کیاہے‘ وہیں سنگاپور دوسرے مقام پر ہے۔ ساوتھ کوریا اور جرمنی تیسرے مقام پر ایک ساتھ ہے۔ جاپان جس کا پاسپورٹ سب سے بااثر ہے وہ دنیا کہ191ممالک میں بغیر ویزا کے جاسکتا ہے۔

سال2020مسلسل تیسرا سال رہا ہے جس کی فہرست میں جاپان سرفہرست ہے۔سال2020میں ہندوستان 84سے دونمبر نیچے آیا ہے‘ موریشیائی اور تاجکستان کے ساتھ اسی مقام پر پہنچا۔ انڈیکس کے مطابق58ممالک میں ہندوستانی ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں۔

مذکورہ انڈیکس جو دنیا کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتا ہے اس کے مطابق ایسے پاسپورٹ کے حامل جو بغیر ضروری ویزا کے سفر کرسکتے ہیں اس میں پاکستان کو 104واں مقام حاصل ہوا ہے۔پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے لوگ 32ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔

پچھلے سال پاکستان کو پانچواں سب سے خراب پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا درجہ دیاگیاتھا۔

پاکستان کے پاسپورٹ کو دیگر تین ممالک سیریا‘ عراق اور افغانستان کے پاسپورٹ سے بہتر قراردیاگیا۔ صومالیہ کے ساتھ وہ چوتھے مقام پر ہے۔ امریکہ چاردرجہ نیچے آیا ہے اور یوکے‘ ناروے‘ گریس اور بلجیم کے ساتھ منسلک ہے۔

درایں اثناء کیناڈا کو نواں مقام حاصل ہوا ہے۔ دس سال قبل یوکے انڈیکس میں نمبر ون مقام پر تھا جہاں پر ویزی فری‘ آمد پر ویزا کی اجرائی کا اسکور166رہاتھا