جاپان میں کورونا وائرس کے دوسرے معاملہ کا انکشاف

   

ٹوکیو،24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ایک اور شخص کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی یہاں اس انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھکر دو ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔چین کے ووہان صوبے کے ایک شخص کے جاپان پہنچنے کے بعد 15جنوری کو جاپان میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔این ایچ کے میڈیا کے مطابق جاپان میں جس دوسرے شخص میں کووروناوائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے ،وہ چین کا سیاح ہے اور 19جنوری کو جاپان آیاتھا۔وہ 20جنوری کوبخار آنے کے بعد جانچ کرانے کے لئے گیا۔اس دوران ڈاکٹروں کو کروناوائرس کی علامت نہیں ملی،لیکن چہارشنبہ کو اسے ہاسپٹل میں داخل کرایاگیا اور جمعہ کو ڈاکٹروں نے اس کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے۔
چین میں اب تک اس سے 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 830لوگوں میں اس وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے