جدہ میں اٹیکو کے 40 سال اور ECGS کے 20 سال مکمل ہونے پر شاندار پیمانے پر جشن

   

جدہ۔/26 فروری، ( عارف قریشی ) ریاض مولا ڈائرکٹر ایجوکیشنل سرویسز اٹیکو ATEICO اینڈ ECGS نے خیرمقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جدہ سعودی عرب میں ہم نے اٹیکو کے ذریعہ اڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے شعبہ میں 40 سال سے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں اور 20 سال سے ECGS کے ذریعہ تعلیمی میدان میں شاندار خدمات این آر آئیز کو فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگنو (اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ) کے ذریعہ جدہ سعودی عرب میں فاصلاتی نظام تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مہمان خصوصی قونصل قونصلر مسٹر دیپک یادو نے کہا کہ ’اِگنو‘ ہمارے ملک کی ایک قدیم یونیورسٹی ہے۔ ریاض مولا نے اس یونیورسٹی کے ذریعہ جدہ میں فاصلاتی نظام تعلیم کی شروعات کی ہے جو قابل تعریف کارنامہ ہے۔ مہمان اعزازی قونصل حج مسٹر محمد ہشم نے کہا کہ’’ اِگنو ‘‘ ہمارے ملک کی ایک قابل فخر یونیورسٹی ہے ، ریاض مولا جدہ میں تارکین وطن کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں جو قابل تقلید خدمات ہیں۔چیرمین ECGS مسٹر محمدال ضیفائی نے ’ اِگنو‘ اور ریاض مولا کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں اگر کسی نے کسی کو تعلیم کا تحفہ دیا ہے تو اس سے بڑھ کراچھا تحفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ سراج وہاب عرب نیوز نے کہا کہ ریاض مولا نے تارکین وطن اور ان کے بچوں کو ’ اِگنو‘ سے تعلیم فراہم کرکے ایک قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے۔ رام نارائن ویر سعودی گزٹ نے کہا کہ ’اِگنو‘ کے جدہ میں آمد سے قبل تارکین وطن اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے فکر مند تھے، اس فکر کو ریاض مولا نے دور کردیا۔ اس کے لئے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عارف قریشی ’ سیاست نیوز‘ نے کہا کہ تارکین وطن کے گھریلو خواتین اور ان کے لڑکے اور لڑکیاں جدہ میں ’ اِگنو‘ کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو درخشاں بنارہے ہیں۔ آخر میں ’ اِگنو‘ سے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس عطا کئے گئے۔ عاصم ذیشان نے کمپونگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ ایم احمد نے شکریہ ادا کیا۔
داغؔ دہلوی فاؤنڈیشن کا عالمی مشاعرہ
حیدرآباد۔ 26 فروری (پریس نوٹ) کل ہند داغ دہلویؔ فاؤ۔ڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام چوتھا عالمی مشاعرہ یکم مارچ رویندرا بھارتی شام 7 بجے زیر صدارت ظفر جاوید منعقد ہوگا۔ لطیف الدین لطیف کے بموجب سید مسکین احمد، بانی و صدر کی نگرانی میں حیدرآبادی تہذیب و اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ منعقد ہونے والے مشاعرہ میں بیرون ملک کویت سے محترمہ نازنین علی ناز، جدہ سے سمیرہ عزیز اور مشاعروں کی دنیا کے شہرت یافتہ ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی دوبئی سے اور ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، کنور جاوید، جناب عالم ڈاکٹر لکشمن، ڈاکٹر فاروق بخشی، افضال راشن کے علاوہ سردار سلیم، انجن کمار گوئل، شریف اطہر، سمیع صدیقی کوکب، ذکی لطیف الدین لطیف شرکت کریں گے۔