جرمنی میں تین دہائیوں کا بدترین بجٹ خسارہ

   

برلن : جرمنی میں آٹھ سال میں پہلی بار حکومت کو بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والا عالمی معاشی بحران ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے سال جرمنی کا بجٹ خسارہ تقریبا 189 ارب یورو تک پہنچ گیا۔ تین دہائیاں پہلے مشرقی اور مغربی جرمنی کے یکجا ہونے کے بعد سے یہ سب سے بڑا خسارہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے سرکاری خزانہ پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

انڈونیشیا: منشیات اسمگلروں کیگینگ کوسزائے موت سنادی گئی
جکارتا :انڈونیشیا میں 13منشیات اسمگلروں کیگینگ کوسزائے موت سنادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق سزا پانے والوں میں تین ایرانی جبکہ ایک پاکستانی اور 9انڈونیشین شامل ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق گینگ کو 400 کلوگرام منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ گروہ کو گزشتہ سال جون میں شہر سوکا بومی میں گرفتار کیا گیا تھا۔